میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے 62ویں اجلاس کے موقع پر وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے اٹلی کے وزیرِ دفاع سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی و سکیورٹی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر علاقائی و عالمی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اٹلی کے وزیرِ دفاع نے بھی باہمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔