وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

image

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک بھر، خاص طور پر اسلام آباد کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں اندرونی امن و امان، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی کی صورتحال اور دیگر امور کو نہایت احسن انداز میں سنبھالا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ملاقات میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی جلد سری لنکا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ سری لنکن صدر کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US