ممتاز ڈرمیٹالوجسٹ ڈاکٹر سید گوہر عالم انتقال کرگئے

image

پاکستان کے مایہ ناز ماہرِ امراضِ جلد اور کاسمیٹولوجسٹ ڈاکٹر سید گوہر عالم جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔

وہ شعبہ طب، بالخصوص ڈرمیٹالوجی میں ایک معتبر نام تھے۔ انہوں نے تقریباً 24 سے 30 سال تک انسانیت کی خدمت کی اور وہ اپنی مہارت اور ہمدردانہ رویے کی وجہ سے مریضوں میں بے حد مقبول تھے۔

انہوں نے برطانیہ (ویلیز اور لیورپول) سے اعلیٰ طبی تعلیم حاصل کی اور کراچی کے معروف اسپتالوں جیسے ساؤتھ سٹی اسپتال، شان اسپتال، امام کلینک اور کوزمو ڈرم (DHA) میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔

ڈاکٹر سید گوہر عالم کا نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر مسجدِ علی، خیابانِ محافظ، فیز 6، ڈی ایچ اے، کراچی میں ادا کیا جائے گا۔

خواتین کے لیے تعزیت کا اہتمام عالم ہاؤس (114/1 خیابانِ شجاعت، بالمقابل راحت اور محافظ، فیز 6) پر کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US