خیرپور: قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

image

سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی کےقریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

خیرپور میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار کوچ اوور ٹیکنگ کے دوران ٹرک سے جا ٹکرائی، حادثے میں مسافر کوچ کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی جان گنوا بیٹھے۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو خیرپور سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بدقسمت مسافر بس پنجاب سے کراچی آرہی تھی۔

آئی جی سندھ نے ایس ایس پی خیرپور کو پولیس نفری فوری جائے حادثہ پر روانہ کرنے اور امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US