چکوال میں موٹروے پولیس نے 53 لاکھ روپے سے بھرا بیگ مالک کو واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔
موٹروے پولیس کے مطابق مسافر اپنا بیگ کلرکہار سروس ایریا میں بھول گیا تھا۔ بیگ ملنے پر پولیس نے اس کی تلاشی لی اور تمام رقم کی موجودگی کی تصدیق کے بعد بیگ مسافر کو واپس کردیا۔
موٹروے پولیس کے اس اقدام پر مسافر نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی ایمانداری کی تعریف کی۔