صوبہ بنانے کی بات کرنے والوں سے کہتا ہوں چپ کرکے بیٹھ جاؤ، مراد علی شاہ

image

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کل بھی کچھ لوگوں نے صوبہ بنانے کی بات کی ہے، انہيں کہتاہوں چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ متحد رہے گا، اگر تم سندھ توڑنے کا سوچتے ہو تو تم پاکستان کے لیے نہیں سوچتے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم کا یہ کام نہیں کہ وہ گلی میں گٹر کے ڈھکن لگائے۔

مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے ملیر میں خالدبن ولید فلائی اوور کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میئر کراچی کو 100 روز میں پل بنانے کا چیلنج دیا تھا، اب انہیں عظیم پورہ فلائی اوور بنانے کا ایک اور چیلنج دے رہا ہوں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو وہ اسٹرکچر فراہم کریں گے جس کا وہ حقدار ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US