ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان عمان کی ثالثی میں ہونے والے تیسرے دور کے مذاکرات سے قبل کہا ہے کہ ایران ہتھیار بنانے کا خواہشمند نہیں ہے اور رہبر اعلیٰ نے جوہری ہتھیاروں کو ممنوع قرار دیا ہے یہ کوئی سیاسی حکمتِ عملی نہیں جو بدل سکتی ہو۔‘یاد رہے کہ امریکی اور ایرانی حکام جمعرات کو جنیوا میں بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے ملاقات کررہے ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر جوہری معاہدہ نہ ہوا تو وہ ایران پر حملہ کریں گے۔
- امریکی اور ایرانی حکام جمعرات کو جنیوا میں بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے ملاقات کریں گے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر جوہری معاہدہ نہ ہوا تو وہ ایران پر حملہ کریں گے۔
- ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ ایران امریکہ مذاکرات کے تیسرے دور کے نتیجے میں واشنگٹن کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت رہبرِ اعلیٰ کی رہنمائی میں اس راہ پر چل رہی ہے تاکہ اس کشمکش کی صورتحال سے نکلا جا سکے۔
- اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کسی علاقائی تنازع میں اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی یا استعمال کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اردن کے شہریوں کا تحفظ ان کی اوّلین ترجیح ہے۔
- پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں براہِ راست ٹیکسوں میں کمی پر غور کر رہی ہے تاکہ کاروباری برادری کو ریلیف ملے جبکہ بالواسطہ ٹیکسوں کی مکمل وصولی یقینی بنائی جائے گی۔
- بلوچستان کے دو اضلاع میں تشدد کے دو مختلف واقعات میں تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت کم ازکم نو افراد ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چھ عام شہری بھی شامل ہیں، جن کو ایران سے متصل سرحدی ضلع کیچ میں نشانہ بنایا گیا۔
ایک منٹ قبلایران کے رہبرِ اعلیٰ نے ایٹمی ہتھیار بنانے کو ممنوع قرار دیا ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان