جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے۔ ثالث عمان کے مطابق دونوں ملکوں کے نمائندوں نے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔ ان مذاکرات کا مقصد تناؤ میں کمی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متنبہ کر چکے ہیں کہ اگر جوہری ہتھیاروں پر معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ ایران کے خلاف کارروائی کرے گا۔
- امریکی اور ایرانی حکام جمعرات کو جنیوا میں بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے ملاقات کریں گے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر جوہری معاہدہ نہ ہوا تو وہ ایران پر حملہ کریں گے۔
- ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ ایران امریکہ مذاکرات کے تیسرے دور کے نتیجے میں واشنگٹن کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت رہبرِ اعلیٰ کی رہنمائی میں اس راہ پر چل رہی ہے تاکہ اس کشمکش کی صورتحال سے نکلا جا سکے۔
- اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کسی علاقائی تنازع میں اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی یا استعمال کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اردن کے شہریوں کا تحفظ ان کی اوّلین ترجیح ہے۔
- پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں براہِ راست ٹیکسوں میں کمی پر غور کر رہی ہے تاکہ کاروباری برادری کو ریلیف ملے جبکہ بالواسطہ ٹیکسوں کی مکمل وصولی یقینی بنائی جائے گی۔
- بلوچستان کے دو اضلاع میں تشدد کے دو مختلف واقعات میں تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت کم ازکم نو افراد ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چھ عام شہری بھی شامل ہیں، جن کو ایران سے متصل سرحدی ضلع کیچ میں نشانہ بنایا گیا۔
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور: تین گھنٹے تک بات چیت کے دوران ’مثبت خیالات کا تبادلہ‘