پاکستان کا کابل، پکتیکا اور قندھار میں افغان طالبان کے ’دفاعی اہداف‘ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ’کھلی جنگ‘ کی دھمکی

وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی کارروائیوں میں اب تک افغان طالبان کے 133 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی وزارتِ دفاع نے 55 پاکستانی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
  • پاکستانی وزارتِ اطلاعات کے مطابق کہ طالبان حکومت کی فورسز کو چترال، خیبر، مہمند، کُرم اور باجوڑ میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی طرف سے سخت ردِعمل دیا جا رہا ہے۔
  • افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیانات میں میں طالبان فورسز کی جانب سے متعدد پاکستانی چیک پوسٹس کو تباہ کرنے، کچھ کو قبضے میں لینے اور متعدد فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
  • امریکی اور ایرانی حکام جمعرات کو جنیوا میں بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے ملاقات کریں گے، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر جوہری معاہدہ نہ ہوا تو وہ ایران پر حملہ کریں گے۔
  • ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ ایران امریکہ مذاکرات کے تیسرے دور کے نتیجے میں واشنگٹن کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت رہبرِ اعلیٰ کی رہنمائی میں اس راہ پر چل رہی ہے تاکہ اس کشمکش کی صورتحال سے نکلا جا سکے۔

پاکستان کا کابل، پکتیکا اور قندھار میں افغان طالبان کے ’دفاعی اہداف‘ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ’کھلی جنگ‘ کی دھمکی


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US