افغان طالبان کا پاکستان میں فضائی حملوں کا دعویٰ، پاکستان کی تین مقامات پر ڈرون گرائے جانے کی تصدیق

گذشتہ رات پاکستان کی جانب افغانستان میں کیے گئے فضائی حملوں کے جواب میں افغان وزارت دفاع نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں فضائیہ کی مدد سے حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم پاکستانی حکام نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین مقامات پر چھوٹے ڈورنز کو مار گرایا گیا ہے۔ جن میں کسیجانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
  • ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کروانے کے لیے تیار ہے۔
  • اقوامِ متحدہ کے رہنماؤں نے افغانستان اور پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہبین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں۔
  • افغانستان میں طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے ننگرہار صوبے میں عمری نامی پناہ گزین کیمپ پر گذشتہ رات کیے گئے حملوں میں کم از کم نو افراد زخمی ہو گئے۔
  • افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیانات میں میں طالبان فورسز کی جانب سے متعدد پاکستانی چیک پوسٹس کو تباہ کرنے، کچھ کو قبضے میں لینے اور متعدد فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
  • افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کارروائیوں میں پاکستانی فوج کے 55 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
  • پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغانستان میں کابل، پکتیکا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاع اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
  • پاکستان نے افغانستان میں طالبان کے 133 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
  • افغان طالبان نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

افغان طالبان کا پاکستان میں فضائی حملوں کا دعویٰ، پاکستان کی تین مقامات پر ڈرون گرائے جانے کی تصدیق


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US