پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج نے ٹی ٹی پی کے خلاف افغانستان کے اندر ٹھکانوں کو بہت احتیاط سے نشانہ بنایا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ جوابی کارروائی میں افغانستان کی 73 پوسٹیں مکمل تباہ کی جا چکی ہیں جبکہ ’18 پوسٹیں ہمارے قبضے میں ہیں۔‘
- ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کروانے کے لیے تیار ہے۔
- اقوامِ متحدہ کے رہنماؤں نے افغانستان اور پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہبین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں۔
- افغانستان میں طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے ننگرہار صوبے میں عمری نامی پناہ گزین کیمپ پر گذشتہ رات کیے گئے حملوں میں کم از کم نو افراد زخمی ہو گئے۔
- افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیانات میں میں طالبان فورسز کی جانب سے متعدد پاکستانی چیک پوسٹس کو تباہ کرنے، کچھ کو قبضے میں لینے اور متعدد فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
- افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کارروائیوں میں پاکستانی فوج کے 55 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
- پاکستان نے جوابی کارروائی میں افغانستان میں کابل، پکتیکا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاع اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
- پاکستان نے افغانستان میں طالبان کے 133 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
- افغان طالبان نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں جانی نقصان نہیں ہوا۔
پاکستان کی افغانستان سے جھڑپوں میں 12 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق، 274 افغان اہلکار اور شدت پسند مارنے کا دعویٰ