پاکستان اور افغانستان کی 12، 12 اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق، افغان طالبان کا بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر زور

پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج نے ٹی ٹی پی کے خلاف افغانستان کے اندر ٹھکانوں کو بہت احتیاط سے نشانہ بنایا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ افغانستان کی 73 پوسٹیں مکمل تباہ کی جا چکی ہیں جبکہ ’18 پوسٹیں ہمارے قبضے میں ہیں۔‘ دوسری جانب کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔
  • پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں اپنے 12 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، فوج کے ترجمان کے مطابق 27 اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ ایک سپاہی لاپتہ ہے
  • افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ 'ہم ابھی بھی بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں'
  • افغان نیشنل ٹی وی نے پاکستان کے فضائی حملوں کے نتیجے میں پکتیا میں تین افرادکی ہلاکت اور سات افراد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے
  • ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اُن کا ملک پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کروانے کے لیے تیار ہے
  • اقوامِ متحدہ اور مسلم ممالک کے رہنماؤں نے افغانستان اور پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں اور تحمل کا مظاہرہ کریں
  • پاکستان اور افغانستان نے ایک دوسرے کی سرحدی چوکیوں کو تباہ کرنے، اُن پر قبضہ کرنے اور ایک دوسرے کے درجنوں فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے

پاکستان اور افغانستان کی 12، 12 اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق، افغان طالبان کا بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر زور


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US