تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں کابل، قندھار اور گردیز کے کئی مقامات پر پاکستانی فضائی حملوں کے نتیجے میں بڑا نقصان پہنچنے کی تصدیق

پلینٹ لیبز سے موصول ہونے والی تازہ سیٹلائٹ فوٹیج کی بدولت افغانستان پر گذشتہ رات پاکستان کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔اگرچہ بی بی سی کو موصول ہونے والی سیٹلائٹ تصاویر کی ریزولیوشن نسبتاً کم ہے لیکن کابل میں دو مقامات اور قندھار اور گردیز میں کئی مقامات پر پہنچنے والے نقصان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
  • پاکستان اور افغانستان نے جاری جھڑپوں میں اپنے 12، 12 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے
  • افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ’ہم ابھی بھی بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں‘
  • پاکستان کا افغانستان کو جواب بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے: دفتر خارجہ
  • ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اُن کا ملک پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کروانے کے لیے تیار ہے
  • اقوامِ متحدہ اور مسلم ممالک کے رہنماؤں نے افغانستان اور پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کریں اور تحمل کا مظاہرہ کریں
  • پاکستان اور افغانستان نے ایک دوسرے کی سرحدی چوکیوں کو تباہ کرنے، اُن پر قبضہ کرنے اور ایک دوسرے کے درجنوں فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے

تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں کابل، قندھار اور گردیز کے کئی مقامات پر پاکستانی فضائی حملوں کے نتیجے میں بڑا نقصان پہنچنے کی تصدیق


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US