محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو گرمی کی شدت میں اضافے سے خبردار کردیا۔

محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں موسم مزید گرم اور خشک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 20.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہوا میں نمی کا زیادہ تناسب (95 فیصد) ہونے کی وجہ سے حبس کی کیفیت محسوس کی جا سکتی ہے۔

اس وقت شہر میں شمال مغربی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

ماہرینِ کے مطابق دن میں تیز دھوپ کے باعث گرمی بڑھے گی، لہٰذا شہری بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔

دوسری جانب ایران میں حالیہ صورتحال کے سبب ہوائیں آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچا سکتی ہیں، جس سے وہاں فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US