پشاور میں 9 مئی کو ہونے والے ریڈیو پاکستان پر حملے کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ملزم نامزد کردیا گیا۔
کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے چالان عدالت میں پیش کیا، جس کے بعد عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو طلب کرلیا۔
یہ کیس ریڈیو پاکستان پر حملے کے حوالے سے اہم پیش رفت کے طور پر سامنے آیا ہے۔