برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر دفاع سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

image

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی جبکہ دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فریقین نے تعمیری رابطوں کو جاری رکھنے اور پاکستان و برطانیہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US