19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم، رواں سال 30 روزے ہونے کا امکان

image
19 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت شوال کے چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی: سپارکو

سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔

سپارکو کے مطابق 19 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔ 19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، رواں سال 30 روزے ہونے کا امکان ہے جبکہ عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔

سپارکو نے واضح کیا کہ شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔ دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19مارچ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوگا جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء، محکمہ موسمیات اور متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US