مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی کی تعیناتی کی سمری منظور کے لیے صدر پاکستان کو بھیج دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے نہال ہاشمی سے ملاقات میں ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ رہنما بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس وقت گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ہیں جن کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔