اسحاق ڈار کا عمانی ہم منصب سے مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

image

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے مشرق وسطیٰ اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں جاری سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کے فروغ میں عمان کے تعمیری اور اصولی کردار کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے حالیہ حملوں کے تناظر میں عمان اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں تحمل، فوری کشیدگی میں کمی اور سفارتکاری کی جانب واپسی کا حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ اور کشیدگی کم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US