یوم القدس ریلی: ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس کا اعلان کردیا

image

کراچی ٹریفک پولیس نے یوم القدس ریلی کے سلسلے میں شہریوں کو سفر کے لیے متبادل روٹس کا اعلان کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق آج مورخہ 13 مارچ 2026 بمطابق 23 رمضان المبارک 1447 ہجری بعد نماز جمعہ دینی جماعت کی جانب سے "یوم القدس ریلی" نمائش سے اماں ٹاور تک نکالی جائے گی۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ریلی کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کے بجائے متبادل روٹ کا انتخاب کریں تاکہ اپنی منزل پر باآسانی پہنچ سکیں۔

متبادل روٹس

1. تین ہٹی سے ٹاور کی جانب جانے والے شہری گرومندر سے سولجر بازار بہادر یار جنگ روڈ سے ہولی فیملی اسپتال یا بائیں جانب بنوری سنگل سے پی پی چورنگی، کوریڈور-3 کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔

2. ناظم سے ٹاور کی جانب والے شہری لسبیلہ دائیں جانب نشتر روڈ، رنچھوڑلائن، سول اسپتال کا راستہ اختیار کر کے اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔

3. فریسکو چوک/ عید گاہ چوک سے نمائش کی جانب جانے والی ٹریفک کو تبت چوک سے دائیں جانب ریگل چوک، ایمپریس مارکیٹ یا بائیں جانب جوبلی سے آغا خان انکل سیریا اور کوسٹ گارڈ سے سولجر بازار کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔

4. داؤد پوتہ روڈ، لکی اسٹار سے نمائش کی جانب آنے والوں کو پریڈی چوک سے دائیں جانب صدر دواخانہ سے پی پی چورنگی کی جانب اور بائیں جانب ریگل چوک کی جانب بھیجا جائے گا۔

5. گارڈن (چڑیا گھر) سے زیب النساء اسٹریٹ (موبائل مارکیٹ) کی جانب جانے والے شہری آغا خان سوئم روڈ سے کوسٹ گارڈ سے بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار یا انکل سریا اسپتال سے دائیں جانب سعید منزل کا راستہ اختیار کرکے اپنی منزل کی جانب جا سکیں گے۔

پولیس ترجمان نے عوام الناس سے گذارش کی ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں جہاں رہنمائی کے لیے نمائندے ہمہ وقت موجود ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ (فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice۔ واٹس ایپ 03059266907۔ یا ایف ایم ریڈیو 88.6) سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US