وزیراعظم شہباز شریف چند گھنٹوں کے ہنگامی سرکاری دورہ پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے۔
ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یہ دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے اور اس سے سفارتی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور مکالمے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے ۔