وزیراعظم شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعادہ

image

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرتے ہوئے مشکل اور آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران جدہ میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیت بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان آزمائشی حالات میں بھی سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط ہیں۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور سعودی عرب کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US