کراچی پورٹ سے یو اے ای کے لیے نئی فیڈر شپنگ سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے فجیرہ اور خورفکن بندرگاہوں کے لیے شپنگ سروس شروع ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ نئی فیڈر سروس ٹرانزپمنٹ کے شعبے میں اہم پیش رفت ہے اور اس سے پاکستان کے درآمدکنندگان اور برآمدکنندگان کو عالمی شپنگ نیٹ ورک تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔
وزیر نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ کے علاقائی بندرگاہوں سے رابطوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا جس سے ملکی سپلائی چین کو استحکام ملے گا۔
اطلاعات کے مطابق پہلا فیڈر شپ کراچی گیٹ وے ٹرمینل پہنچ چکا ہے اور اس سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔