اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری

image

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر کے متعدد اہم راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

سیکیورٹی اداروں نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کردی ہے، گاڑیوں کی جامع تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ مشکوک افراد کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات بڑھائے گئے ہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US