پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، عید اسپیشل ٹرین نہ چلانے پر غور

image

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کئی ٹرینیں معطل کیے جانے کی وجہ سے مسافروں کو عید اسپیشل ٹرین کے حوالے سے فکر لاحق ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام نے عید اسپیشل ٹرین نہ چلانے یا محدود کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ٹرینوں میں اضافی بوگیاں لگا کر رش مینیج کرنے کے پلان پر بھی عمل ممکن ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی سے روانہ ہونے والی 15 ٹرینیں بھی معطل کی جاچکی ہیں، مسافروں کی کمی اور ایندھن بچت اقدامات کے تحت ٹرینیں معطل کی گئیں۔

محکمہ ریلویز کی جانب سے اب تک عید اسپیشل ٹرین شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US