پنشنرز کی بچت اور عوامی فنڈز کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

image

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت سندھ فنڈ مینجمنٹ ہاؤس بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں سندھ فنڈ مینجمنٹ ہاؤس ایکٹ 2021 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سندھ فنڈ مینجمنٹ ہاؤس کو سرکاری فنڈز کے مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بورڈ ادارے کے آپریشنز کی نگرانی اور سالانہ آپریشنل بجٹ کی منظوری دے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنشنرز کی بچت اور عوامی فنڈز کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مالیاتی معاملات میں شفافیت اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US