اسلام آباد کی فضائی حدود میں مشکوک ڈرون گرانے کے بعد سکیورٹی الرٹ جاری

image

اسلام آباد کی فضائی حدود میں مشکوک ڈرون دیکھے جانے پر سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چند منٹ کے لیے اسلام آباد کی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی۔ سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشکوک ڈرون کو ناکارہ بنا کر گرا دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فضائی حدود کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے اور پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرون مقامی نوعیت کا تھا تاہم اس کے افغانستان سے آنے کے امکان کو بھی زیرِ غور لایا جا رہا ہے۔ سکیورٹی ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US