گورنر ہاؤس سندھ میں تعلیمی سرگرمیاں ختم کردی گئیں، آئی ٹی کی تعلیم کے لیے بنایا گیا سینٹر بند کردیا گیا۔
پہلے مرحلے میں مارکی کی مدد سے بنائی گئی آئی ٹی یونیورسٹی کی دیواریں ختم کردی گئیں، دوسرے مرحلے میں مارکی کی چھت کو ختم کیا جائے گا
گورنر انیشٹیٹو کے تحت آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنے والے سندھ کے پچاس ہزار نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔
یاد رہے کہ آئی ٹی یونیورسٹی میں طلبا 8 ہزار ڈالر والا کورس مفت حاصل کررہے تھے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گورنر سندھ سید نہال ہاشمی کی ہدایت پر آئی ٹی یونیورسٹی ختم کی گئی۔