لکی مروت میں سی ٹی ڈی آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

image

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن نے لکی مروت کے علاقے شاگئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کارروائی میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہا۔ اس دوران 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے مزید ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوف، 2 پستول، 8 دستی بم اور آئی ای ڈی برآمد ہوئے ہیں۔

دریں اثنا جمعہ کو لکی مروت میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US