وزارتوں کے ای آفس سسٹم کو سائبر حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدامات

image

وفاقی وزارتوں میں استعمال ہونے والے ای آفس سسٹم کو ممکنہ سائبر حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

نیشنل سرٹ کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ای آفس سسٹم کی مؤثر نگرانی کے لیے نیکسٹ جنریشن فائر وال نصب کیا جائے اور ہر وزارت میں ڈائریکٹر سائبر سیکیورٹی تعینات کیا جائے۔

ایڈوائزری میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) میں خصوصی سائبر سیکیورٹی ٹیم قائم کی جائے تاکہ سرکاری ڈیجیٹل نظام کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق ای آفس سسٹم سے متعلق سیکیورٹی ہدایات پر 30 دن کے اندر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی نیشنل سرٹ کی جانب سے سیکیورٹی سفارشات 43 وفاقی وزارتوں اور اہم محکموں کو بھجوا دی گئی ہیں، جبکہ وزارتوں سے رابطوں کی ذمہ داری ڈائریکٹر نیشنل سرٹ خرم جاوید کو سونپ دی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US