کراچی: اے ٹی ایم توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

image

کراچی کے علاقے گلبہار میں نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اے ٹی ایم مشین کو شدید نقصان پہنچا کر کیش نکالنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں مشین کی اسکرین، کیش ڈراؤرز اور دیگر حصے متاثر ہوئے۔ تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے مشین توڑنے کے لیے پتھر کا استعمال کیا۔

گلبہار پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم حیدر علی ولد اقبال کو گرفتار کر کے بینک عملے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور پہلے بھی موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے متعلقہ شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US