کراچی: گلشن قادری سے 3 بوریوں میں بند ٹکڑوں پر مشتمل لاش برآمد

image

کراچی کے علاقے ملیر، گلشن قادری کے قریب سے 3 بوریوں میں بند ایک نامعلوم شخص کی ٹکڑے کی گئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی عمر بظاہر 30 سے 35 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے اور اسے انتہائی بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کے تین ٹکڑے کر کے بوریوں میں بند کیا گیا تھا۔

لاش کے پاس سے کوئی شناختی دستاویز یا سامان نہیں ملا جس کی وجہ سے مقتول کی شناخت فی الحال ممکن نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ مقتول کی شناخت اور ملزمان کا سراغ لگایا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US