کراچی: نجی بینک کے اے ٹی ایم سے لاکھوں کی چوری کا ڈراپ سین، آپریشن منیجر دوست سمیت گرفتار

image

کراچی میں آرام باغ روڈ پر واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ 70 ہزار روپے کی چوری کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، جس میں بینک کا اپنا ہی آپریشن منیجر اور اس کا دوست ملوث نکلے۔

پولیس کے مطابق 7 اگست کی درمیانی رات ملزمان نے اے ٹی ایم کا لاک کھول کر رقم چوری کی اور شناخت سے بچنے کے لیے کیمرے پر چیونگم لگا دی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم آپریشن منیجر نے چوری شدہ رقم اپنے دوست کے پاس رکھوائی تھی، جس کے قبضے سے 29 لاکھ 74 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی گئی ہے جبکہ باقی رقم کی برآمدگی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US