اسلام آباد: سیکٹر جی-13 کے پارک میں فائرنگ، سی اے کا طالبعلم جاں بحق

image

اسلام آباد سیکٹر جی-13 کے ایک پارک میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کے طالبعلم عبداللہ احمد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزم نے عبداللہ احمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہوئے اور جانبر نہ ہوسکے۔

فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ واقعے کے بعد مقتول کے اہلخانہ شدید صدمے سے دوچار ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ سنبل میں درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور اسے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

دوسری جانب واقعے پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم کی وارداتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس گشت اور سکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US