خود کو اطالوی سفارتخانے کا نمائندہ ظاہر کرنے والا گروہ گرفتار، 45 لاکھ روپے کا فراڈ بے نقاب

image

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے خود کو اطالوی سفارتخانے کا نمائندہ ظاہر کرکے شہریوں سے فراڈ کرنے والے جعلساز گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے ایک شہری کو اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر اس سے 45 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر اٹلی کے سفارتخانے کی جانب سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں درخواست دی گئی، جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان خود کو اطالوی سفارتخانے کا اہلکار ظاہر کرتے تھے اور بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گروہ کے دیگر ساتھیوں اور فراڈ کے طریقہ کار سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US