کراچی: جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادرا افسر اور دو افغان باشندے گرفتار

image

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے افغان باشندوں کے شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادرا افسر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے کراچی کے علاقوں میٹروول، سائٹ ایریا اور اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈز اور دستاویزات حاصل کرنے والے دو افغان شہریوں حبیب اللہ اور نعمت اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے کارروائی کا دائرہ وسیع کیا، جس کے نتیجے میں نادرا کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ فرقان احمد درانی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

نادرا افسر پر الزام ہے کہ اس نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی دستاویزات کی فراہمی میں سہولت کاری فراہم کی۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US