کراچی: مواچھ گوٹھ میں غیر قانونی ڈیزل ڈمپنگ پوائنٹ سیل

image

وفاقی حساس ادارے نے کراچی میں اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مواچھ گوٹھ، حب ریور روڈ پر قائم غیر قانونی ڈیزل ڈمپنگ پوائنٹ پر چھاپہ مارا۔

حکام کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے ڈمپنگ پوائنٹ کو گھیرے میں لے لیا اور اس کارروائی میں کسٹمز حکام بھی شریک تھے۔ آپریشن کے دوران تقریباً 17 ہزار لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد کر کے تحویل میں لیا گیا جو ایک پیٹرول پمپ کے پیچھے لگ بھگ 1000 گز کے کھلے پلاٹ میں ذخیرہ کیا جا رہا تھا۔

برآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے ساتھ تمام مشینری اور آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے جبکہ غیر قانونی ڈیزل شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ کارروائی کے بعد متعلقہ پیٹرول پمپ اور آئل ڈپو کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے اور انٹیلیجنس ادارے اسمگلرز کے نیٹ ورک، ٹھکانوں اور سپلائی چین کی مکمل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی اسمگلنگ میں سہولت فراہم کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی فہرستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US