لوئر دیر: فائرنگ کے واقعے میں ماں اور 2 جوان بیٹیاں قتل

image

لوئر دیر کی تحصیل درگئی کے علاقے قالدرہ اڈہ میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تین خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں دو ایمبولینسز کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق ہونے والی خواتین کی نعشیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال درگئی منتقل کیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ سواہرت، 28 سالہ سمرہ اور 16 سالہ سوینہ شامل ہیں، جن کا تعلق مقامی علاقے قالدرہ سے ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں اور بیٹیاں تھیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US