سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے یونیورسٹی روڈ سے مطلوب ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا

image

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے یونیورسٹی روڈ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ’زینبیون‘ کے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر فرحان کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2023 میں 12 ربیع الاول کے موقع پر فیڈرل بی ایریا میں امام مسجد قیصر فاروق کو نشانہ بنایا تھا، جس کے دوران ایک بچہ بھی زخمی ہوا تھا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھی کے ہمراہ تنظیم کی جانب سے دیا گیا ہدف پورا کیا جس کا مقصد شہر میں فرقہ وارانہ دہشت گردی پھیلا کر امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا تھا۔

سی ٹی ڈی نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور مزید اہم انکشافات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US