اٹک کے علاقے حضرو کے منور آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر کی فائرنگ سے اس کی 22 سالہ اہلیہ جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملزم کی ساس اور بہن بھی زخمی ہوگئیں، جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم احسان اللہ نے خود کو بھی گولی مار لی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق میاں بیوی کی لاشوں اور زخمی خواتین کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کی مزید تحقیقات متعلقہ پولیس حکام کی جانب سے جاری ہیں۔