غیر قانونی تارکین اور سرکاری اہلکاروں کیخلاف کریک ڈاؤن، سہولت کار گرفتار

image

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے (اے ایچ ٹی سی) کراچی نے غیر قانونی تارکین وطن اور ان کے سہولت کار سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ریجنل پاسپورٹ آفس ویسٹ صدر سے ملزم عامر علی لاشاری کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی مقدمہ نمبر 122/2026 کے تحت مصدقہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے تعیناتی کے دوران کلیرنس کاؤنٹر پر فرائض انجام دیتے ہوئے افغان شہری نعمت اللہ کے پاسپورٹ پراسیس میں غیر قانونی طور پر سہولت فراہم کی تھی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا تاکہ اس سے مزید تفتیش کی جاسکے۔

اس سلسلے میں دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں اور تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US