انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق تین مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 34.4 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
کوئٹہ کی اسپنی روڈ پر واقع ایک کورئیر آفس میں گجرانوالہ بھیجے جانے والے دو پارسلز سے گرین ٹی پیکٹس میں مہارت سے چھپائی گئی 17.60 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
دوسری کارروائی پشاور کے علاقے ہزار خوانی چوک کے قریب کی گئی جہاں ایک گاڑی سے 14.400 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح دینہ کے نوکدار چوک کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران گاڑی سے 2.400 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔
اے این ایف حکام کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔