کراچی: تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 2 ملزم گرفتار

image

ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ ضلع وسطی نے نارتھ کراچی میں اقراء یونیورسٹی کے قریب ایک کارروائی کے دوران تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے دو اہم کارندوں احسان اور زرغام کو گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ویڈ برآمد ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگل کرتا تھا اور شہر کے پوش علاقوں میں واقع یونیورسٹیز میں اسے سپلائی کیا جاتا تھا۔

ایکسائز نارکوٹکس ونگ کا کہنا ہے کہ اس گینگ میں خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش کچھ اہم شخصیات کی جانب سے سہولت کاری فراہم کیے جانے کا اعتراف بھی کیا ہے جس پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گروہ کے دیگر ارکان کی تلاش شروع کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US