سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں "را" کے 3 جاسوس گرفتار

image

پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے لیے جاسوسی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق نارووال، بہاولپور اور ضلع نیلم (آزاد کشمیر) سے ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے رقم کا جھانسہ دے کر حساس معلومات حاصل کرنے پر آمادہ کیا گیا۔ رقم کی ترسیل ایزی پیسہ، کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کی جاتی رہی۔

ذرائع کے مطابق ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی سے منسلک خواتین رابطہ کاروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کے بعد انہیں سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US