فیصل آباد کے تھانہ کھڑیانوالہ کی حدود میں واقع علی گارڈن میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور دو کم عمر بیٹیوں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ملزم جاوید کی اہلیہ صائمہ اور دو بیٹیاں عائشہ اور ام حبیبہ شامل ہیں۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفصیلی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ قتل کے اصل محرکات سامنے لائے جاسکیں۔