کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص گولی لگنے سے ہلاک

image

نیو کراچی کے علاقے جامع مسجد خضرا کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص اپنی ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 35 سالہ فیروز خان شادی کی تقریب میں بطور مہمان شریک تھا، جہاں مبینہ طور پر اس نے فائرنگ کی اور پلٹ کر واپس آنے والی گولی لگنے سے وہ خود شدید زخمی ہوگیا، ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کورنگی کا رہائشی تھا۔ پولیس نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US