کراچی پولیس نے ایک ہفتے کے دوران کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں

image

کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان 38 مقابلے ہوئے، جن میں ایک ملزم ہلاک ہوا جبکہ 47 زخمی ڈاکوؤں سمیت 58 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

مجموعی طور پر پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 898 سے زائد ملزمان کو حراست میں لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 144 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 42 موٹر سائیکلیں اور 2 بڑی گاڑیاں برآمد کی گئیں۔

اس کے علاوہ منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات، بشمول 27 کلو 43 گرام چرس اور 2 کلو 765 گرام آئس، کرسٹل اور ہیروئن برآمد کی گئی۔ پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US