عوامی مرکز پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، افغانیوں کا سہولت کار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زیرحراست

image

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے انٹیلی جینس اطلاع پر عوامی مرکز پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مارا ہے، جس کے نتیجے میں جعلی دستاویزات پر افغان باشندوں کے پاکستانی پاسپورٹ بنانے والے بڑے نیٹ ورک کو پکڑلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، انسدادِ دہشت گردی ونگ کی اس کارروائی کے دوران پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دفتر میں موجود ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پرتال بھی کی گئی ہے۔

کارروائی کے دوران 70 سے زائد ایسے مشتبہ غیر ملکی افراد کے پاسپورٹ بنانے کی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں جن کا تعلق مبینہ طور پر افغانستان سے ہے اور اس حوالے سے مزید تصدیق کی جارہی ہے۔ ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے معاملے کی مزید تفتیش اور تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US