لاہور: موبائل پاؤچ کی قیمت پر جھگڑا، گاہک نے دکاندار کا کان کاٹ لیا

image

لاہور کے مصروف تجارتی مرکز ہال روڈ پر ایک دکان میں معمولی تلخ کلامی سنگین جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، جہاں ایک گاہک نے مبینہ طور پر دکاندار کا کان کاٹ کر اسے زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ موبائل پاؤچ کی قیمت پوچھنے کے دوران پیش آیا۔ قیمت پر اختلاف کے باعث گاہک اور دکاندار کے درمیان بحث شروع ہوئی جو کچھ ہی دیر میں شدت اختیار کر گئی۔ جھگڑے کے دوران گاہک نے مشتعل ہو کر دکاندار کے کان پر دانتوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت معظم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US