سندھ اسمبلی کے قریب لاکھوں مالیت کے 55 موبائل فون چھن گئے، کراچی پولیس چیف کا نوٹس

image

کراچی میں سندھ اسمبلی کے قریب ریڈ زون کے علاقے میں واقع موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

واقعہ کے مطابق تین موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ مسلح ملزمان زم زم کمیونیکیشن کا 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 55 موبائل فونز سے بھرے دو کارٹن اور ایک بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔ واردات پر صدر کمیڈا منہاج گلفام نے مذمت کرتے ہوئے لوٹا گیا مال فوری برآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور مسروقہ مال کی برآمدگی کے احکامات جاری کرتے ہوئے تفتیش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US